احاديثِ صلاة وسلام کی تخریج وتعلیق كے تعلق سےچند گزارشات
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کلک کریں |
وابستگانِ علمِ حدیث نبوی پر یہ بات مخفی نہیں کہ احادیث کی
روایات میں نسخوں کا اختلاف ناگزیرہے ،جس کے نتیجے میں الفاظ کے اختلاف رونما ہوتےہیں، یہ فرق اس وقت اورنمایاں ہوجاتا ہے
جب روایات امہات الکتب کے بجائے ذیلی کتابوں سے لی گئی ہوں ، احادیثِ صلاۃ وسلام
میں بھی یہ الفاظ کا اختلاف کافی حد تک دَر آیا ہے، جس کی ایک وجہ تو یہی نسخوں کا
اختلاف ہے ،دوسری اور اہم وجہ یہ ہے کہ: آج تک چہل صلاۃ وسلام پر مشتمل جتنے کتابچے
چھپتے آرہے ہیں، وہ سب شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب ؒ کے فضائل درود شریف
سے لئے گئے ہیں ،جو حضرت شیخ نوراﷲ مرقدہ نے حضرت تھانوی قدس سرہ کی زادالسعید سے بعینہ
نقل کیے ہیں ، اور حضرت تھانویؒ نے اکثر صلاۃ وسلام اصل کتابوں کے بجائے ذیلی کتب سے
لیے ہیں ،جیسا کہ زادالسعید کے اخیر میں صلاۃ وسلام کے بعد حضرت کی طرف سے نمبروار
دیئے گئے حوالوں سے پتہ چلتا ہے، کیوں کہ حضرت نے بیس روایتیں سعایہ سے ، نو
روایتیں حصن ِحصین سے ، تین نُز ُل الابرار سے ، ایک حرزثمین سے، ایک حاشیہ دلائلِ
قاضی عیاض ؒسے ،اور چھ براہِ راست امہاتِ کتب سے نقل فرمائی ہیں، جزاہما اللہ خیر
الجزاء، برادرِ محترم مولانا محمد شوکت علی صاحب استاذ دارالعلوم ستپون، گجرات، نے
بڑی عرق ریزی اور باریک بینی سے ان احادیث کو زیورِ تحقیق سے آراستہ کیا ہے، اور
الفاظ کے فروق کو واضح کیا ہے، افادیت کے
پیشِ نظر ان کی تخریج و تحقیق ، مع فوائد، صلاۃ وسلام کی ترتیب سےنمبر وار شاملِ
اشاعت کی جا رہی ہے: ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کلک کریں
Sir pdf download karne ke liye permission do Mufti abuzar sahb sherpuri ko
ReplyDelete